انیس ناگی

...

انیس ناگی

پاکستان کے نامور محقق، افسانہ نگار، ناول نگار، نقاد، کالم نگار، مترجم اور شاعر ۔ انیس ناگی کا ادبی سفر بہت طویل ہے۔ انہوں نے شاعری، ناول، افسانہ، تنقید اور تراجم میں طبع آزمائی کی اور ہر صنف میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہت احسن طریقے سے اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے جذباتی نثر کی بجائے کارآمد نثر تخلیق کی اور شعوری طور پر ناول کو ادبی زبان کے برعکس عام بول چال میں قلمبند کیا۔ عام معاشرتی اور سیدھی سادی زبان میں قاری کے سامنے اپنی تخلیقات پیش کیں۔ ان کی جدید اردو نظم کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بہت پذیرائی ملی۔ وہ ساٹھ کی دہائی میں نئی شاعری کی تحریک کے نام سے سامنے آنے والے ان لوگوں میں شامل تھے جن کے لیے رائج شاعری کا روایتی پیرایہ اور اظہار ناقابلِ قبول تھا اور وہ شاعری میں نئے اظہار کو رواج دینا چاہتے تھے۔ نیس ناگی کی شاعری اور نثر کی پچاس سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں جن میں چند قابل ذکر یہ ہیں ابھی کچھ اور ایک گرم موسم کی کہانی آگ ہی آگ بشارت کی رات بیابانی کا دن بیگانگی کی نظمیں بے خوابی کی نظمیں بے خیالی میں نوحے روشنیاں زرد آسمان غیر ممنوعہ نظمیں صداؤں کا جہاں زوال ایک لمحہ سو چ کا چوہوں کی کہانی درخت مرے وجود کا دیوار کے پیچھے کیمپ گردش محاصرہ میں اور وہ سکریپ بک قلعہ ناراض عورتیں ایک ادھوری سرگذشت جنس اور وجود