سالانہ مشاعرہ و مقابلہ بیت بازی 2016


06-Jun-2012

post1



فروری 2016 میں لٹریری سوسائٹی علامہ اقبال میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ڈاکٹر فخر عباس کے نئےشعری مجموعے "یہ جو لاہور سے محبت ہے" کی تقریب پذیرائی کے سلسلے میں سالانہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

سب سے پہلے کالج کے طلبا کے درمیان بیت بازی کا مقابلہ ہوا پھر باقاعدہ مشاعرے کا آغاز ہوا۔
مشاعرہ دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست میں نوجوان شعرا نے اپنا کلام پیش کیا اور دوسری نشست مییں سینئر شعرا کرام نے اپنے کلا م سے نوازا۔

مشاعرے کے اختتام پر مقابلہ غزل، نظم اور افسانہ کے ونرز کےلیے تقریب تقیسم انعامات و اسناد رکھی گئی۔





مصنف کے بارے میں


...

اد بی سوسائیٹی- علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور

1975 - | Lahore, Pakistan


لٹریری سوسائٹی علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور باقی تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں اپنی کامیابیوں کی وجہ سے خاصی شہرت کی حامل ہے.اس سوسائٹی کے تحت سالانہ مشاعرے کا اہتمام کے ساتھ ساتھ طلبا کے ادبی ذوق شوق کی تسکین اور فروغ ادب کی خاطر بین الجماعتی و بین الکلیاتی نظم، غزل، افسانہ اور بیت بازی کے مقابلہ جات کا بھی وقتافوقتا انعقاد کیا جاتا ہے.اس سوسائٹی کے طلبا بیسیوں اداروں میں ادبی مقابلہ جات کو اپنے نام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں.علامہ اقبال میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل کئی افراد نے نہ صرف طب کے میدان میں جھنڈے گاڑے ہیں بلکہ ادب کے میدان میں بھی اپنا نام پیدا کر چکے ہیں.کالج کے سالانہ میگزین "شاہین" کا اجرا کا سہرا بھی اسی سوسائٹی کے سر جاتا ہے.




Comments