ادبی تنظیم کن کے زیر اہتمام چوتھا تنقیدی اجلاس


01-Jan-2018

post1



ادبی تنظیم کُن کا چوتھا نصف ماہی تنقیدی اجلاس مورخہ 15جنوری 2018 نزد نادرا آفس عباسیہ ٹاون رحیم یار خان میں منعقد ہوا جس کی صدارت رحیم یار خان کے سینئر شاعر جناب خالدمحمود ذکی صاحب نے کی مہمانانِ خصوصی خان پور سے تشریف لائے ہوئے شاعر جناب اظہر عروج اور مدینہ منورہ  سے تشریف لائے ہوئے  شاعر جناب فیصل محمود تھے ۔ تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا با قاعدہ آغاز ہوا جس کی سعادت الطاف ملک کے حصے میں آئی تلاوت کے بعد پچھلے اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی گئی اور اس کے بعد خاور اسدؔ نے اپنے غزل تنقید کے لئے پیش کی جس پر شرکا محفل نے بات کی ۔ تمام شرکا نے غزل کے عیو ب و محاسن پر روشنی ڈالی۔ تمام شرکا کی طرف سے شاعر کو ایسی خوبصورت  تخلیق پر سراہاگیا اور مبارکباد پیش کی گئی آخر میں صاحب صدر  نے صدارتی خطبہ میں کہاکہ ادبی تنظیم کن کا یہ تنقیدی کام مبارکباد کا مستحق ہے جو یقیناََ رحیم یار خان کی ا دبی  فضا  کو زرخیز کرے گا سب سے آخر میں تمام شرکا نے اپنا کلام پیش کیا ۔ کلام پیش کرنے والوں میں  شہباز مہتر، شہام شاہد، کاشف نواز، الطاف ملکؔ، مژدم خان، عمیر نجمی، مرزافیصل، شہباز نئیر، سعید ثروت،  خاور اسد، آفتاب یاسر، فیصل محمود، اظہر عروج اورخالد محمود ذکی تھے۔





مصنف کے بارے میں


...

کن

01/12/2017 - | Rahim Yar Khan


ادبی تنظیم کُن رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے آٹھ نوجوان دوستوں کی اختراع ہے جس کی سرپرستی جناب اجمل فرید صاحب کر رہے ہیں۔ یکم دسمبر 2017 سے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کرنے والی اس تنظیم کا واحد مقصد رحیم یار خان میں ادبی جمود کو توڑنا ہے اور رحیم یار خان سمیت پاکستان بھر کے نوجوان شعراء اور تمام فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایک ادبی پلیٹ فارم تک رسائی دینا ہے۔ جمہوری انداز میں رائے شماری کے بعد تنظیمی ڈھانچہ اس طرح ہے کہ اس تنظیم کی صدارت عمیر نجمی کے پاس ہے۔ تنظیم کے جنرل سیکرٹری الطاف ملکؔ، فنانس سیکرٹری شہام شاہد اور انفارمیشن سیکرٹری کاشف نواز ہیں ۔ تنظیم کے اس سفر کے باقی قافلے میں مژدم خان، شہباز پدم اور عمر خان شامل ہیں۔




Comments