ادبی تنظیم کن کے زیر اہتمام پانچواں تنقیدی اجلاس


02-Feb-2018

post1




ادبی تنظیم کن رحیم یار خان نے تنقیدی نشستوں کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اسی سلسلے کی پانچویں کڑی، تنقیدی نشست مورخہ 3 فروری 2018 بروز ہفتہ نزد نادرا آفس رحیم یارخان میں منعقد ہوئی جس کی صدارت رحیم یارخان کی دھرتی کے خوبصورت سرائیکی کے شاعر جناب آزر بخاری صاحب نے فرمائی مہمان خصوصی خان پور سے تعلق رکھنے والے شاعر سعید ثروت اور ملتان سے تعلق رکھنے والے نقاد، شاعر اور افسانہ نگار جناب محبوب تابش صاحب تھے۔ تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا با قاعدہ آغاز ہوا جس کی سعادت الطاف ملک کے حصے میں آئی تلاوت کے بعد پچھلے اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی گئی اور اس کے بعد الطاف ملکؔ نے اپنے غزل تنقید کے لئے پیش کی جس پر شرکا محفل نے بات کی ۔ تمام شرکا نے غزل کے عیو ب و محاسن پر روشنی ڈالی۔ آخر میں صدر محفل آزر بخاری نے غزل پر اپنی تنقید پیش کی اس کے بعد تمام شعرا کرام نے اپنا اپنا کلام پیش کیا ۔ کلام پیش کرنے والے شعرا کرام میں الطاف ملک ،شہام شاہد، شہباز مہتر، کاشف نواز، مژدم خان، عمیر نجمی، مرزا فیصل، شہباز نئیر، اظہر عروج،ناصر محمود لالا، سعید ثروت، محبوب تابش اور آزر بخاری شامل تھے ۔




مصنف کے بارے میں


...

کن

01/12/2017 - | Rahim Yar Khan


ادبی تنظیم کُن رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے آٹھ نوجوان دوستوں کی اختراع ہے جس کی سرپرستی جناب اجمل فرید صاحب کر رہے ہیں۔ یکم دسمبر 2017 سے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کرنے والی اس تنظیم کا واحد مقصد رحیم یار خان میں ادبی جمود کو توڑنا ہے اور رحیم یار خان سمیت پاکستان بھر کے نوجوان شعراء اور تمام فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایک ادبی پلیٹ فارم تک رسائی دینا ہے۔ جمہوری انداز میں رائے شماری کے بعد تنظیمی ڈھانچہ اس طرح ہے کہ اس تنظیم کی صدارت عمیر نجمی کے پاس ہے۔ تنظیم کے جنرل سیکرٹری الطاف ملکؔ، فنانس سیکرٹری شہام شاہد اور انفارمیشن سیکرٹری کاشف نواز ہیں ۔ تنظیم کے اس سفر کے باقی قافلے میں مژدم خان، شہباز پدم اور عمر خان شامل ہیں۔




Comments