ادبی تنظیم کن کے زیرِ اہتمام دوسرا تنقیدی اجلاس


12-Dec-2017

post1



دبی تنظیم "کُن" کے زیر اہتمام دوسرا نصف ماہی تنقیدی اجلاس مورخہ 15 دسمبر 2017 بروز جمعتہ المبارک بمقام چناب کمرشل سینٹر رحیم یار خان منعقد ہوا جس کی صدارت خاور ؔاسد صاحب نے کی مہمان ِ خصوصی شہباز نئیر صاحب تھے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شہباز پدم کے حصے میں آئی اس کے بعد مرزا فیصل صاحب نے اپنی غزل تنقید کے لئے پیش کی جس پر بات کرتے ہوئے مژدم خان ، عمیر نجمی ، خالد محمود ذکی، آفتاب یاسر، افتخار دانش، اجمل فرید، باسط اسمعیل آذر بخاری ، شہباز نئیر نے غزل کے عیوب و محاسن پر روشنی ڈالی ، مجموعی طور پر غزل کو بہت اچھا قرار دیا اور شاعر کو ایسی خوبصورت تخلیق پر مبارکباد دی اس کے بعد صاحب صدر نے غزل پر اپنے تاثرات پیش کئے اور صدارتی خطبہ دیا اس کے بعد محفل ِ مشاعرہ ہوئی جس میں شرکا نے اپنا کلام پیش کیا ۔ کلام پیش کرنے والوں میں الطاف ملکؔ، مژدم خانؔ، شہام شاہد،کاشف نواز، عمیر نجمیؔ، شہباز پدم ، باسط اسمعیلؔ، اجمل فریدؔ، آفتاب یاسر، افتخار دانش،ضیا مذکور، مرزا فیصلؔ، آذرؔ بخاری، خالد محمود ذکیؔ اور خاورؔ اسد تھے ۔ آخر میں تنظیم کے سربراہ اجمل فرید نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اجلاس اختتام پزیر ہوا۔





مصنف کے بارے میں


...

کن

01/12/2017 - | Rahim Yar Khan


ادبی تنظیم کُن رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے آٹھ نوجوان دوستوں کی اختراع ہے جس کی سرپرستی جناب اجمل فرید صاحب کر رہے ہیں۔ یکم دسمبر 2017 سے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کرنے والی اس تنظیم کا واحد مقصد رحیم یار خان میں ادبی جمود کو توڑنا ہے اور رحیم یار خان سمیت پاکستان بھر کے نوجوان شعراء اور تمام فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایک ادبی پلیٹ فارم تک رسائی دینا ہے۔ جمہوری انداز میں رائے شماری کے بعد تنظیمی ڈھانچہ اس طرح ہے کہ اس تنظیم کی صدارت عمیر نجمی کے پاس ہے۔ تنظیم کے جنرل سیکرٹری الطاف ملکؔ، فنانس سیکرٹری شہام شاہد اور انفارمیشن سیکرٹری کاشف نواز ہیں ۔ تنظیم کے اس سفر کے باقی قافلے میں مژدم خان، شہباز پدم اور عمر خان شامل ہیں۔




Comments

  • noimage cimg

    Faizan Hashmi

    ماشاللہ