گونج ادبی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام نوجوان شاعر فیصل امام رضوی کی کتاب “ہم بچھڑنے والے ہیں“ کی تقریبِ رونمائی اور مشاعرہ


06-Jun-2012

post1
post1



گونج ادبی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ٩ مارچ ٢٠١٦ کو ضلع کونسل ہال مظفر گڑھ میں فیصل امام رضوی کی کتاب “ہم بچھڑنے والے ہیں“ کی تقریب ِ رونمائی اور مشاعرے کا انعقاد کرایا گیا۔ مشاعرے میں بہت سے شعراء نے شرکت کی جن میں ارشد عباس ذکی، مبشر سعید، شارق عبیر ثاقب، راؤ عباس، ڈاکٹر وقار خان، سلیم واقف، حمزہ یعقوب، عادل گوہر، سلیم نتکانی، یسین سالک، یسین رضا ٹوانہ، توقیر عباس ڈونہ اور دیگر دوست شامل تھے۔ افضل صفی اور راشد ترین نے کتاب پر مضمون پیش کیے۔ اس کے بعد صاحب ِ کتاب کی دستار بندی کی گئی۔ اس کے بعد صاحبِ کتاب نے اپنی شاعری سے محظوظ کیا۔ آخر میں گونج ادبی فاؤنڈیشن کے صدر افضل صفی نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور محفل برخاست ہو گئی





Comments