تکرار '۱۸


03-Mar-2018

post1



مجلس مباحثہ جامعہ گجرات کے زیر اہتمام نواں سالانہ بین الشعبہ جاتی مقابلہء مذاکرہ 'تکرار ۱۸' منعقد کرایا گیا۔ جس میں جامعہ کے تمام کیمپس اور ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے بچوں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ مقابلے کی صدارت کے فرائض صدر مجلس مباحثہ محترمہ عظمی مظہر اور نائب صدر جناب ابرار حسین نے نبھائے۔سابق صدر محترمہ آصفہ فرحت، سابق صدر محترمہ عروشہ اعوان، سابق نائب صدر جناب اسد چوہدری، سابق نائب صدر محترمہ قرءت لعین اور سابق نائب صدر جناب علی مرتضی نے منصفی کے فرائض بخوبی نبھائے۔ تنقیدی جائزہ دیتے ہوئے منصفین کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوش آئن بات ہے کہ جامعہ میں فنون لطیفہ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔سابق نائب صدر جناب اسد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مجلس مباحثہ کی کارکردی سے بہت متاثر ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مجلس مباحثہ آگے بھی جامعہ گجرات کا نام روشن کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ اور اپنی روایت کو برقرار رکھے گی۔





Comments