چھٹا سالانہ کُل پاکستان مشاعرہ،قلمکار جامعہ گجرات


03-Mar-2018

post1
post1
post1
post1
post1
post1
post1
post1
post1
post1



قلمکارجامعہ گجرات کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ کُل پاکستان مشاعرہ2018معروف و مقبول شاعر انور مسعود کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس مشاعرہ کے مہمان خصوصی دانشور، کالم نگار و شاعر محمد اظہار الحق تھے۔ امسال جامعہ گجرات کا سالانہ مشاعرہ تین روزہ ثقافتی و سماجی تقریبات کٹھ18کا ایک اہم حصہ تھا۔ کل پاکستان سالانہ مشاعرہ جامعہ گجرات کی ادبی و علمی زندگی میں درخشاں روایات کا اہم سنگ میل بن چکا ہے۔ قلمکار کریٹورائٹنگ فورم کے زیر اہتمام اس مشاعرہ میں ملک کے طول و عرض سے معروف شعراء نے شرکت کرتے ہوئے اپنے کلام و پیشکش کی داد پائی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اور رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل نے مشاعرہ میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے رسا چغتائی اور ساقی فاروقی کے نام منسوب اس سالانہ مشاعرہ میں شامل شعراء کی پذیرائی کی۔ صدر مشاعرہ انور مسعود نے اپنی کھٹی میٹھی عوام پسند شاعری پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاعر عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اصلاح و تہذیب کا فریضہ نبھاتی ہے۔ نوجوان نسل کی تہذیبی تربیت میں شاعری کو خاص مقام حاصل ہے۔ شاعر اپنی حساسیت اور دیدہئ بینا کے ذریعے اپنے عہد کی نمائندگی کرتے ہوئے لفظ کو تقدس عطا کرتا ہے۔ محمد اظہار الحق نے کہا کہ نوائے شاعربباطن اصلاح احوال پر کمربستہ ہوتی ہے۔ شاعر محرم درونِ خانہ کے مصداق آفاقی حقیقتوں کا علم بلند کرتے ہوئے انسانی نفس کی تہذیب کا فریضہ انجام دیتا ہے۔ تماشہ گاہ قدرت کی نیرنگیوں کو حرف شیریں کی صورت میں بیان کرتے ہوئے شاعر سماجی و ثقافتی رفعتوں کو روشناس کرواتا ہے۔ مشاعرہ میں شرکت کرنے والے ممتاز شعراء میں شاہد ذکی، ادریس بابر،  علی زریون، رحمان فارس،، احمد عطاء،صائمہ آفتاب، فیضان ہاشمی، سلیم ساگر، احمد عطا اللہ، صدیق شاہد، ہمایوں خاں، راناعامر لیاقت، فیضان ہاشمی، راشدہ ماہین ملک،تہذیب حافی، سرفراز آرش، و دیگرشامل تھے۔ چھٹے سالانہ کُل پاکستان مشاعرہ میں شامل نامور شعراء نے اپنی غزلوں نظموں اور خوبصورت شاعری کے ذریعے ادب پر ور سامعین سے بھرپور داد وصول کی۔





مصنف کے بارے میں


...

قلمکار کرئیٹورائٹنگ فورم،جامعہ گجرات

2012 - |


چوتھا سالانہ کُل پاکستان مقابلہ نظم و غزل ،عشرہ و بیت بازی




Comments