جانی شکست ھے نہ یہ مالی شکست ھے



جانی شکست ھے نہ یہ مالی شکست ھے
ھر فتح سے بڑی ھے نرالی شکست ھے

ابن زیاد کو کوئی تمغہ نہیں ملا
اس کے گلے میں وقت نے ڈالی شکست ھے

میدان کربلا میں نہتوں کے ہاتھ سے
اہل حشم کی دیکھنے والی شکست ھے

اب بھی دمک رہی ھے جہاں میں حسینیت 
اب بھی یزید کے لئے کالی شکست ھے

ظلمت کو پال پوس کے جس نے جواں کیا
اس رات کے لئے یہ مثالی شکست ھے

میرے امام کے لئے فتح مبیں ظہیر
دربار شام کے لئے خالی شکست ھے






مصنف کے بارے میں


...

ثناءاللہ ظہیر

- | فیصل آباد


فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے منفرد لب و لہجے کے خوبصورت شاعر




Comments