منصور آفاق

...

منصور آفاق

منصور آفاق معروف شاعر اور ادیب ہیں۔ منصور آفاق کا کالم دیوار پر دستک جنگ لندن میں شایع ہوتا ہے۔منصورآفاق نے پی ٹی وی اور دوسرے چینلز کے لیے کئی ٹی وی سیریلز تحریر اور ڈائرکٹ کئے ہیں، جن میں زمین ، دنیا ، پتھر اور کہہ جانڑاں میں قابلِ ذکر ہیں۔ منصور آفاق جدید شاعری میں اپنے منفرد لہجے کے باعث خصوصی مقام رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے لکھنے کا آغاز سولہ سال کی عمر سے کیا۔ بہت کم عمری میں کامیابی نے اُن کے قدم چومے۔ وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے سب سے کم عمر ڈراما سیریل رائٹر ہیں۔ آفاق نما ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ اٹھارہ سال کی عمر میں شائع ہوا اور ان کے لکھے ہوئے خاکوں کا مجموعہ چہرہ نما بیس سال عمر میں شائع ہوا۔ غزل, نعت, ڈرامہ, تنقید, تحقیق, کالم نگاری, ناول نگاری اور جدید نظم میں انہوں نے ہمیشہ زندہ رہنے والا کام کیا۔ منصور آفاق ایک معتبر فلمی نقاد بھی ہیں۔وہ ایک طویل عرصہ تک روزنامہ نوائے وقت میں فلموں اور ٹی وی پروگراموں پر تبصرے کر تے ہیں ۔برطانیہ میں سوسائٹی آف کلچر اینڈ ہیرٹج کے تحت کام کرنے والی ایسٹ فلم اکیڈمی میں اداکاری اور سکرپٹ رائیٹنگ پر لیکچربھی دیتے رہے ہیں۔انہوں نے اردو میں ڈائریکشن کے موضوع ایک کتاب تتلی کاشاٹ کےنام سے بھی تحریر کی ہے۔