اردو ناول اور استعماریت ....محمد نعیم






Download Book
ناشر : کتاب محل داتا دربار مارکیٹ لاہور سامراجیت نے دنیا کی اپنے مفادات کی مناسبت سے تشکیل کے لیے متنوع طریقہ ہائے کار وضع کیے.انھی میں ایک استعماریت ہے. استعماریت نے بعض علاقوں میں نو آبادیاں قائم کیں بعض جگہوں کو سماجی تعمیر نو سے کنٹرول کرنے کی تدابیر اختیار کیں. ایسی تدابیر نے سماجی ہیت اور فہم سماج پر ان مٹ نقوش چھوڑے جن سے زبان و ادب کے نئے کردار اور تجربی طرز احساس کی تشکیل کی صورت میں جوہری تبدیلیاں پیدا ہوئیں.ان تبدیلیوں کی نوعیت اور اثرات کی تفہیم کو جدت پسندی کی کہرنے دھندلائے رکھا. مابعد نو آبادیات. اہسے دھندلے مناظر کو واضح کرنے کی سعی ہے. اس کتاب میں میں محمد نعیم نے اردو ناول اور استعماریت کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا ہے.استعماریت نے ہندوستان میں سماجی تشکیل نو کی لیے جو حربے اپنائے اور فہم سماج کی علمیات کو منقلب کرنے کےلیے جو تدابیر اختیار کیں ان کو نشان زد کرنے کے بعد مصنف نے اردو ناول پر ان تبدیلیوں کے ہیئتی اور موضوعاتی سطح پر اثرات کا جائزہ لیا ہے..

Previous



Comments