مکھ دکھاتا نہیں ہزار افسوس



 شوخ آتا نہیں ہزار افسوس
مکھ دکھاتا نہیں ہزار افسوس

مطرب نغمہ ساز محفل عشق
تان گاتا نہیں ہزار افسوس

بزم عشرت میں جام لب سوں پیا
مے پلاتا نہیں ہزار افسوس

وہ سجن ناز سوں بھلی ماتاں
من میں لاتا نہیں ہزار افسوس

پیم نگری کی راہ غیر ولی
کوئی پاتا نہیں ہزار افسوس






مصنف کے بارے میں


...

ولی محمد ولی

1667 - 1725 | Deccan


ولی دکنی اردو غزل کے رجحان ساز کلاسک شاعروں کی اولین صف میں ہیں




Comments