معتبر نہیں ہے حسن دور نما




پی کے ہوتے نہ کر توں مہ کی ثنا
معتبر نہیں ہے حسن دور نما

باعث نشہ دو بالا ہے
حسن صورت کے ساتھ حسن ادا

اے گل باغ، حسن مکھ سوں ترے
جلوہ پیرا ہے رنگ و بوئے حیا

نہیں ہے گل پی کے مکھ سا عالم میں
قائل اس بات کی ہے باد ِ صبا

اے ولی! مجھ سخن کوں وہ بوجھے
جس کوں حق نے دیا ہے فکر رسا






مصنف کے بارے میں


...

ولی محمد ولی

1667 - 1725 | Deccan


ولی دکنی اردو غزل کے رجحان ساز کلاسک شاعروں کی اولین صف میں ہیں




Comments