بن وصل نہیں علاج برہ کے سقیم کا



 مجھ درد پر دوا نہ کرو تم حکیم کا
بن وصل نہیں علاج برہ کے سقیم کا

جنت میں کب دے ہیں وہ رضوان کو مرتبہ
جو مرتبہ ہے تیری گلی کے مقیم کا

پیو کے نزدیک آنجھو کو مرے کچھ وقار نہیں
عالم میں گرچہ قدر ہے در یتیم کا

کرتا ہے اس کی زلف کی تعریف، اے ولی!
جو ہے مرید ِ سلسلہ ِ مستقیم کا






مصنف کے بارے میں


...

ولی محمد ولی

1667 - 1725 | Deccan


ولی دکنی اردو غزل کے رجحان ساز کلاسک شاعروں کی اولین صف میں ہیں




Comments