آسماں چراغ کا



آسماں چراغ کا
خاکداں چراغ کا

لے رہی ہے رات پھر
امتحاں چراغ کا

چھو رہا ہے بام کو
سب دھواں چراغ کا

ہو رہا ہے ہم کلام
چپ مکاں چراغ کا

شب ہوئی ہے کھول دو
بادباں چراغ کا





مصنف کے بارے میں


...

اسامہ منیر

07-08-2000 - | سرگودھا


اگست 2000 کو سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ میٹرک 2016 میں کیڈٹ کالج سکردو سے کیا۔ ایف-ایس-سی 2018 میں ریڈر کالج سرگودھا سے کی۔ آپ اس وقت جامعہ سرگودھا میں ایل-ایل-بی کے طالبعلم ہیں۔




Comments