اتنا آساں نہیں تھا پر میں نے



اتنا آساں نہیں تھا پر میں نے 
رات کاٹی ہے رات بھر میں نے 

اب تو کچھ بھی نہیں رہا مشکل 
اس کے گیسو کیے ہیں سر میں نے 

تم حوالے ہی دیتے پھرتے ہو 
لوگ دیکھے ہیں معتبر میں نے 

شکل تھی اس کی دیکھنے والی 
کر دیا اس سے در گزر میں نے 

میری محرم نہیں تھی وہ لڑکی 
بات کی اس سے مختصر میں نے 

مبشر متین





مصنف کے بارے میں


...

مبشر متین

1993 - | Lahore


مبشر متین 1993 گوجرانوالہ پاکستان میں پیدا ہوۓ۔2014 میں شعر گوئی شروع کی۔جامعہ دار العلوم الاسلامیہ اقبال ٹاؤن لاہور سے تجوید،قراتِ سبعہ عشرہ اور درسِ نظامی کیا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایڈ اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کی ڈگری حاصل کی اور اب اورینٹل کالج لاہور سے ایم فل اردو کر رہے ہیں۔




Comments