دل سے باہر دروازوں کا کوئی مقصد نہیں




دل سے باہر دروازوں کا کوئی مقصد نہیں 
سب سے پہلا گھر ہے گھر میں سب سے پہلا مکیں

جانے پہچانے سے ہیں یہ ان دیکھے الفاظ 
یہ آواز سنی ہے میں نے اس سے پہلے کہیں

ایک سفر آغاز کیا تھا ایک کتاب کے ساتھ 
دونوں بچھڑے تو چھوڑ آئے ایک کہانی وہیں

نیند میں چوری ہو جاتا ہے شہزادی کا باغ
ہم تعبیر بتانے والے خواب چراتے نہیں

آدھے سال میں سفر کیا ہے آدھے سال میں سیر 
ایک ستارہ سر پر ہے اور ایک ہے زیرِ زمیں






مصنف کے بارے میں


...

فیضان ہاشمی

7-8-1986 - | Sargodha


فیضان ہاشمی لٹریری سوسائیٹی یو ای ٹی لاہور ، کے صدر رہے ، یونیورسٹی میگزین ایکو کے چیف ایڈیٹر ، کولاج کے جنرل سیکٹری ،یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کی لٹریری سوسائیٹی کے ایڈوائزر ، آرکیٹکچرل انجینئر اور شاعر ہیں




Comments