جو ترے میک اپ لگانے کا خرچ



جو ترے میک اپ لگانے کا خرچ
اس سے کم ہے مرے گهرانے کا خرچ

ایک ہی آستاں سے چلتا ہے
سب فقیروں کے آستانے کا خرچ

اے بخیل آدمی ذرا یہ بتا
کتنا لگتا ہے مسکرانے کا خرچ

میں نہ دوں روٹهنے کبهی اس کو
توبہ توبہ اسے منانے کا خرچ

ایک تو خرچ گهر چلانے کا
دوسرا بیٹیاں پڑهانے کا خرچ

مل کے دونوں چلا ہی لیں گے کبیر
اک محبت کے کارخانے کا خرچ
انعام کبیر






مصنف کے بارے میں


...

انعام کبیر

22 06 1997 - | گوجرانوالہ


انعام کبیر




Comments