تصور کا کچھ اور ہی مدعا ہے



تصور کا کچھ اور ہی مدعا ہے
نجانے حقیقت کے پہلو میں کیا ہے
وہ اپنے قبیلے میں سب سے نڈر تھا
جسے خواب میں بھیڑیا لے گیا ہے
میں ماچس جلاتے ہوئے ڈر رہا ہوں
مرے سامنے تیریگی کی بلا ہے
بھجن گا رہی ہے پجارن ابھی تک
بتایا بھی تھا دیوتا مر چکا ہے
ہمارے زمانے کے جادو نے ہم کو
پرانے زمانے میں پہنچا دیا ہے
.






مصنف کے بارے میں


...

عمار اقبال

1988 - | لاہور


عمار اقبال کا شمار کراچی سے اُبھرنے والے گنے چنے نوجوان اُور قابلِ لحاظ شعراء میں ہوتا ہے جو اپنا لہجہ اُستوار کرنے کے بعد نظم کی طرف مائل بہ تخلیق ہُوئے تو اس میدان میں بھی سنجیدہ قاری نے ان کو سراہا اب آپ پرونیٹ لکھ رہے ہیں جو اردو شاعری میں قدرے ایک نئی صنفِ اظہار ہے اب نئے لکھنے والوں میں مقبول ہے اُور کئی لوگ پرونیٹ لکھ رہے ہیں عمار اقبال 1988کراچی میں پیدا ہُوئے اُور 2015 میں آپ کا پہلا مجموعہ پرندگی کے نام سے چھپ کر داد و تحسین حاصل کر چُکا ہے اور دوسرا شعری مجموعہ منجھ روپ کے نام سے زیر طبع ہے آئیے ان کے کلام سے ملتے ہیں




Comments