عشرہ ۔۔۔۔۔ولایت



آگ مٹی کو کبھی سجدہ نہیں کرے گی 

آخری جنگ عظیم کے بعد

(کائنات کی تعمیر نو کے لیے) 

فریقین ایک دوسرے سے سمجھوتہ کر چکے ہیں 

فرشتے اپنے کٹے پھٹے پروں کے ساتھ

مختلف مذاہب سے ملنے والی امداد آپس میں بانٹ رہے ہیں 

انسان مذہب کے نام پر سیاست کرتے کرتے

چھٹے آسمان پر قبضہ کر چکا ہے 

خدا اپنے تخت پر بیٹھا مسکرا رہا ہے

مزدور سیمنٹ کی بوری اٹھائے ساتویں منزل تک پہچنے والے ہیں






مصنف کے بارے میں


...

فیضان ہاشمی

7-8-1986 - | Sargodha


فیضان ہاشمی لٹریری سوسائیٹی یو ای ٹی لاہور ، کے صدر رہے ، یونیورسٹی میگزین ایکو کے چیف ایڈیٹر ، کولاج کے جنرل سیکٹری ،یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کی لٹریری سوسائیٹی کے ایڈوائزر ، آرکیٹکچرل انجینئر اور شاعر ہیں




Comments

  • noimage cimg

    Adab Nama

    umda