عشرا....تصویر




کوئ بھی شاعر , مجسمہ ساز یا مصور
 تمھیں اپنے خواب میں ضرور دیکھتا ہے
 
قدموں تلے رلتے فلٹروں کی تعداد نہیں بتا سکتی
 تم پر لکھی گئی نظمیں کتنی سطروں پر مشتمل ہوتی ہیں

مجسمہ ساز نہیں جانتے کہ تمھارے آنسو
 کتنی بارشوں کے بعد انکی ہتھیلی پر گریں گے
 اور تغارچوں میں سوکھتی مٹی کو  گوندھا جا سکے گا

کتنے مصوروں کی قسمتیں تمہاری نقلیں بیچتے سنور گئیں

تم جس کی انعام یافتہ تصویر ہو
اسے کبھی کسی مقابلے میں کوئی انعام نہ مل سکا
 ....میشال محسن کے لیے ...







مصنف کے بارے میں


...

فیضان ہاشمی

7-8-1986 - | Sargodha


فیضان ہاشمی لٹریری سوسائیٹی یو ای ٹی لاہور ، کے صدر رہے ، یونیورسٹی میگزین ایکو کے چیف ایڈیٹر ، کولاج کے جنرل سیکٹری ،یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کی لٹریری سوسائیٹی کے ایڈوائزر ، آرکیٹکچرل انجینئر اور شاعر ہیں




Comments