ساتویں حس



میں نے تمہیں سنا

تو میرے کانوں کی لووں میں قطبی ستارے چمکنے لگے

میں نے تمہیں دیکھا 

تو میری آنکھوں کی پتلیوں میں مسکراہٹ دکھائی دی

میں نے تمہیں چھوا

تو میرے ہاتھوں پہ پڑے قفل کھلتے چلے گئے

میں نے تمہیں چکھا

تو میری زبان گندم کے خوشہ اولیں کا ذائقہ بھول گئی 

میں نے تمہاری خوشبو سے اپنی چھٹی حس معلوم کی
 اور ہم محبت کے آخری گیتوں میں گائے جانے لگے





Comments