پوائنٹ آف ویو (point of view)



 

میں چیزوں کو الگ زاویے سے دیکھتا ہوں
سنہرے بالوں تلے چھپی گندمی گردن
مجھے اپنی طرف مائل نہیں کر پاتی
ریسنگ ٹریک سے اٹھتا دھواں  
مرا دھیان بٹانے میں
سب گاڑیوں کی رفتار پر سبقت لے  جاتا
تمھاری آنکھیں بھی خوبصورت ہیں لیکن
میں اپنی نظریں
تمھاری ایڑھیوں کی 
گہری ہوتی ہوئی دراڑوں سے ہٹا نہیں پاتا





مصنف کے بارے میں


...

رحمان راجہ

10-10-1996 - | Gujrat


گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر۔جامعہ گجرات کی ادبی تنظیم قلمکار کے جنرل سیکرٹری اور ادبی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں۔




Comments