وہ مجھ سے نہیں چھپ سکتی



وہ مجھ سے نہیں چھپ سکتی  جیسے
 بہت سے پھولوں میں گلاب کی مہک
 ڈسک ڈرائیو سی میں رکھے گئے ہایڈ فولڈرز
گھر سے چار کلومیٹر دور کھوکھے پر پی جانے والی سگریٹ کی خوشبو، میٹھے پان سے

ایکوافینا کی بوتل میں انڈیلی ہوئی ووڈکا...نہیں چھپ سکتی
کوٹ سے لٹکتے لمبے سنہرے بال ،بیوی سے

الماری کے نچلے دراز میں رکھے ہوئے کچھ نیلے نوٹ
لڑکی کے گورے بدن سے باہر جھانکتی سبز رگیں
وہ مجھ سے نہیں چھپ سکتی جیسے
ہلکے پیلے رنگ کی قمیض کے زیر-سایہ لال سینہ بند





مصنف کے بارے میں


...

رحمان راجہ

10-10-1996 - | Gujrat


گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر۔جامعہ گجرات کی ادبی تنظیم قلمکار کے جنرل سیکرٹری اور ادبی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں۔




Comments