افسوس



ایک؟ ، دو ؟ ،تین؟، چار؟

چاہے پھر ہو جتنی بار

کوئٹہ، پشاور،سیہون یا کہیں اور ہو

یا ایک اور بار  میرے لاہور ہو

پہلے جیسے ہی سارے حملے ہیں

ہر کسی کی زبان پر پھر سے

وہی روایتی سے جملے ہیں

مرنے والوں کے وارثوں کے لئے

ایک آدھا خالی چیک بھر لیا ہو گا

حاکم شہر نے افسوس تو کر لیا ہوگا






مصنف کے بارے میں


...

رحمان راجہ

10-10-1996 - | Gujrat


گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر۔جامعہ گجرات کی ادبی تنظیم قلمکار کے جنرل سیکرٹری اور ادبی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں۔




Comments