نظم اپنے آپ کو دہرا رہی ہے



لوگ مارے جا رہے ہیں
اگر میں نظم لکھ سکتا
لوگ مارے جا رہے ہیں
اگر نظم مجھے لکھ سکتی
لوگ مارے جا رہے ہیں
میں نظم کیوں نہیں لکھ سکتا
لوگ مارے جا رہے ہیں
نظم مجھے کیوں نہیں لکھ سکتی
لوگ مارے جا رہے ہیں
نظم کیوں نظم نہیں لکھ سکتی






مصنف کے بارے میں


...

ادریس بابر

1974 - |


گوجرانوالہ پاکستان میں پیدا ہونے والے لکھاری نے انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی. پہلا شعری مجموعہ "یونہی" ۲۰۱۲ میں شائع ہو سکا جسے فیض احمد فیض ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے لیے پاکستانی ادب کے سالانہ انتخاب سمیت پاکستانی نظم کا ستر سالہ انتخاب مرتب کیا. مجلس ترقی ادب لاہور کے لیے اردو غزل کے ستر سالہ انتخاب کی تدوین کی. متعدد زبانوں اور اصناف میں شاعری آور تراجم کے ساتھ ساتھ بابر نے عشرے کی صنف متعارف کرائی جسے بطور خاص جدید ترین لکھنے والوں کی نسل میں قبول عام حاصل ہوا.




Comments

  • noimage cimg

    Arslan Ahmad

    داد قبول کریں سادھو جی

  • noimage cimg

    Arslan Ahmad

    داد قبول کریں سادھو جی