معافی تلافی





ان دیکھی دیوار ہے کوئی
جس کے دونوں جانب میں
چائے پلانے، دھواں اڑانے، شعر سنانے والا میں
دور بسیرے، صبح سویرے کام پہ جانے والا میں
وقت کی ایسی بھی کیا قلت
دل مانے تو سو سو علت
کتنی دیر سے چپ بیٹھا ہوں
کتنی باتیں کر سکتا تھا
میں۔۔۔ جو وقت نہیں دے پایا
اپنے جیسے لوگوں کو





Comments