عشرہ نما




سوچنے والوں نے لکھنا شروع کیا تو لکھنے والے سوچ میں پڑ گئے
خبر کی دکان 24 گھنٹے کھلنے لگی تو لکھنا آسان اور سوچنا مشکل ہو گیا
ترقی پسندوں نے موضوعات کی جنگ میں مذہبی ہتھیار چلا دیے جو بعد میں اتنے عام ہوئے کہ گلی محلوں میں پھٹنے لگے
ایک دائرہ کھینچ دیا گیا جس میں خبریں گھومتے گھومتے آپس میں ٹکرانے لگی
تاریخ کا ایڈجسٹیبل مجسمہ معمولی ایڈجسٹمنٹ کے بعد سُوٹ ایبل ہو گیا سوچنے والوں کے لیے
برینڈڈ خوف جدید بارکوڈز لگا کے ملفوف کیا گیا تو چھابڑی والوں نے گلی محلوں میں جا بیچا
خوف ایسی جنس شدت کے حساب سے قیمت پاتی ہے
مذہب کا خوف تجسیم کے بعد طاقتور ہوا تو جدت نے مذہب پر کفر کا فتوٰی دھر دیا
خبر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اللہ خیر کرے





Comments