ساؤتھ آئی لینڈ




آدھا پونا میل برابر ایک جزیرے کے
کون سنے آواز ہماری کون ہمیں دیکھے
گہرے سبز سمندر سے کیا دھوپ پھسلتی ہے
سترنگی چکنائی جس کی سطح پہ چلتی ہے
چِپکُو ریت کا چورن خاصا مہنگا بکتا ہے
پوچھو دفتر کی کھڑکی سے کیا کیا دِکھتا ہے
کالے، گورے، پیلے، بُھورے دانستہ مجبور
کچھ بھی کہہ سکتا ہے کوئی، قیدی یا مزدور
کیلکولیٹر سامنے رکھ کے درہم گنتے ہیں
کیلنڈر لٹکے رہتے ہیں دن ہم گنتے ہیں





Comments